:جابر بن عبداللّٰہ رضی اللّٰہ عنہ روایت نقل کرتے ہیں
جس وقت ہم پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کے پاس تھے تو آنحضرت نے حضرت علی علیہ السلام کی طرف توجہ کی اور فرمایا: اے ابوالحسن یہ جبرئیل ہیں فرما رہے ہیں کہ بے شک خدا تعالٰی نے آپ کے شیعوں اور محبوں کو سات خصوصیات عطا کی ہیں۔
١. موت کے وقت آسانی
٢. وحشت کے وقت (قبر میں) اُنس و محبت
٣. ظلمت و تاریکی(قبر) میں نور
٤. نزع کے وقت امن
٥. میزان کے وقت عدالت
٦. پلِ صراط سے عبور
٧. لوگوں سے پہلے جنت میں داخلہ اس حال میں کہ ان کا نور ان کے سامنے ہوگا۔
:دوسری روایت میں ذکر ہے کہ پیغمبر صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا
میری اور میرے اہل بیت علیہم السلام کی محبت سات اہم مقامات پر کام آئے گی
١. موت کے وقت
٢. قبر میں
٣. قبر سے اٹھ جانے کے وقت
٤. جب نامہ اعمال ہاتھوں میں دئیے جائیں گے
٥. حساب کے وقت
٦. جب نامۂ اعمال میزان میں تولے جائیں گے
٧. پلِ صراط سے عبور کرتے وقت
حوالہ: بحار الانوار جلد۲۷، ص١٥٦
#Hadith #fazail-e-Ahlebait #Muhabbat-e-Ali(as)